ہولی کا تہوار ہندوں کیلئے سچ اور حق کی فتح کا دن ،رنگوں کا استعمال موسم بہار کی آمد کی علامت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 8 مارچ 2020 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہندو برادری کو ہولی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار ہندوں کے لیے سچ اور حق کی فتح کا دن اور اس میں رنگوں کا استعمال موسم بہار کی آمد کی علامت ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے جنہیں مزہبی آزادی اور مکمل اور یکساں حقوق حاصل ہیں ہندوںرادری پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتی چلی آئی ہے اور ملک و صوبے کے زود و زیاں میں شامل ہے انہوں کہا کہ دین اسلام تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ اور انکی مزہبی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اسی بات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ژوب میں قدیم مندر ہندوں کے حوالے کیا گیا جبکہ کوئٹہ کا گردوارہ بھی سکھ برادری کے حوالے کیا گیا جو بین المزاہب ہم آہنگی مزہبی رواداری اور احترام کی روشن مثال ہے اور صوبائی حکومت اور مقامی آبادی کے اس جزبہ خیر سگالی کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے وزیراعلیٰ نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خو شیوں میں اپنی برادری کے ان افراد کو بھی شریک رکھیں جو یہ تہوار منانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور اپنی عبادات میں ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعائیں ما نگیں۔