انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا عزم ہے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، محمد رازق

اتوار 8 مارچ 2020 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2020ء) انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا عزم ہے اور اس عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن سر گرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے الیکشن کمیشن، نادرا اور ٹی ڈی ای اے کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین شناختی کارڈ بنانے کیلئے منعقدہ میٹننگ میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن متعد اقدامات کر رہا ہے جن میں جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا قیام، ڈی ویک کمیٹیاں اور الیکشن ایکٹ 2017 میں کئی سیکشن شامل ہیں۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کیا کہ شاختی کارڈ بنوائیں تاکہ انتخابی فہرستوں میں شام ہوسکیں۔میٹنگ سے یو این ڈی پی کے ڈیرن نینانس اور ٹی ڈی ای اے کے شاہد فیض نے بھی خطاب کیا۔