بنگلزئی قبائل کی دو ذیلی شاخوں سید زئی اور پژ بدوزئی قبائل کے درمیان 5 افراد کے خوانی تنازعے پر ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 8 مارچ 2020 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2020ء) بنگلزئی قبائل کی دو ذیلی شاخوں سید زئی اور پژ بدوزئی قبائل کے درمیان 5 افراد کے خوانی تنازعے پر ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا گزشتہ روز سید زئی بنگلزئی کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما پرنس آغا عمر احمد زئی قبائلی و سیاسی رہنما سید حبیب اللہ شاہ چشتی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ جمعیت علمائاسلام کے سردار زادہ سعید احمد لانگو سردار زادہ جاوید میر جاوید لہڑی سردار علی احمد پرکانی میر لیاقت لہڑی سمیت دیگر قبائلی معتبرین عمائدین پر مشتمل ایک میڑھ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردارنور احمد بنگلزئی کے پاس آئے اور گزشتہ دو سال قبل قمبرانی روڈ پر رونما ہونے والے واقعے میں 8 افراد کی ہلاکت پر بنگلزئی کی دو ذیلی شاخوں سید زئی اور پژ سمیت بدوزئی قبائل کے درمیان اس خونی تنازعے کو روکنے کے لئے دونوں فریقین کے مابین ایک ماہ کے لئے جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا قبائلی میڑھ کے مابین ہونے والے فیصلے کی رو سے دونوں فریقین ایک ماہ کے لئے جنگ بندی کے پابند ہوں گے یاد رہے کہ اس قبائلی تنازعے کو روکنے کے لئے قبائلی معتبرین اور عمائدین نے اپنا اثر و رسوخ شروع کر دیا ہے جس کے توسط سے آج آنے والے میڑھ کے حوالے سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا تمام قبائلی عمائدین اور معتبرین اس خونی تنازعے کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کے مستقل فیصلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے بلوچستان کے طول و عرض میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثرہو رہے ہیں قبائلی تنازعات کے خاتمے کو یقینی بنا کر بلوچستان کو پر امن اور عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے ۔