نیب نے ایل این جی ریفرنس میں مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی

پیر 9 مارچ 2020 15:01

نیب نے ایل این جی ریفرنس میں مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایل این جی ریفرنس میں مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ پیر کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے ابھی تک ضمنی ریفرنس پیش نہیں کیاگیا، جس پر جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، اگلی سماعت تک دائر کردیں گے۔

دوران سماعت نیب تفتیشی افسر نے کیس میں مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد مظفر الاسلام سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق ایم ڈی پی ایس او اپنے کسی بھی پتے پر موجود نہیں، جس پر عدالت نے شاہد مظفرالاسلام کو باضابطہ طور پر اشتہاری قراردیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتو ی کر دی۔