مولانا فضل الر حمن اور پیپلزپارٹی سمیت سب 2023ء کے انتخابات کا انتظار کر یں ، گور نر پنجاب

ہم کسی احتجاج اور مارچ سے جانیوالے نہیں ،ان ہائوس تبدیلی اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور

پیر 9 مارچ 2020 17:58

مولانا فضل الر حمن اور پیپلزپارٹی سمیت سب 2023ء کے انتخابات کا انتظار ..
لاہور۔9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن اور پیپلزپارٹی سمیت سب 2023ء کے انتخابات کا انتظار کر یں ہم کسی احتجاج اور مارچ سے جانیوالے نہیں ،مولانا فضل الر حمن کے پہلے مارچ سے کچھ تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی اب انکے کسی احتجاج سے حکومت خوفزدہ ہوگی،ان ہائوس تبدیلی اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے،وزیر اعظم عمران خان ملکی مسائل کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں،جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع پاکستانی معیشت کیلئے یورپی یونین کا بہت بڑ اتحفہ ہے۔

وہ پیر کے روز یہاں گور نر ہائوس میں عبد العلیم خان ،تحر یک انصاف کے ایم این اے چوہدری طاہر اقبال سمیت دیگر وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، ان حالات میں ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کر لے، انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، عوام اپوزیشن کو عام انتخابات میں مستر دکر چکے ہیں ،اپوزیشن کو چاہیے احتجاجی مارچ سمیت کسی قسم کے احتجاج کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر یں، پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جو بھی فیصلہ کر یں گے وہ ہمیں قبول ہوگا۔ آج پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ تحر یک انصاف کے پاس ہے ہمیں کوئی بھی آئینی مدت پوری کر نے سے نہیں روک سکتا۔

بعدازاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن میں پاک افواج کے کر نل مجیب الر حمن کو شہادت پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کی قر بانیوں کی وجہ سے پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا اور امن قائم ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور شہیدکر نل مجیب الر حمن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔