وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

پیر 9 مارچ 2020 19:47

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
لاہور۔9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے اور خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو،مسیحی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے۔