سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ہولی کے موقع پر تمام اقلیتی ہندو برادری کو مبارکباد

پیر 9 مارچ 2020 22:03

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ہولی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ہولی کے موقع پر تمام اقلیتی ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوا کہا کہ خوشی ہے کہ ہندو بھائی پاکستان اور دنیا بھر میں ہولی کا دن منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گندم کی کٹائی کے بعد کسانوں نے رنگوں سے خوشی منا کر ہمیشہ اس تہوار کو منایا۔تمام ہندو بھائیوں کو ہولی کے تہوار کی بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اقلیتیں ہمارے ملک کے خوبصورت رنگوں کی طرح ہیں۔اقلیتوں کی آزادی قائداعظم کے پاکستان کی پہچان ہے۔مجھ سمیت تمام او آر سی ممبران و کارکنان ہندو بھائیوں کی ہولی کی خوشیوں میں شامل ہیں۔*