قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں بم دھماکہ ،قبائلی رہنما زخمی

پیر 9 مارچ 2020 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں بم دھماکہ قبائلی رہنما زخمی ، لیویز کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے سیگئی بازار میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء عبدالرئوف سیگئی ترین زخمی ہوگئے ،لیویز کے مطابق دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ، دھماکے میں زخمی قبائلی رہنما کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :