گیم آف تھرونز کے اداکار چل بسے

منگل 10 مارچ 2020 15:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2020ء) شہرہ آفاق فنٹیسی ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے یورپی ملک سویڈن کے معروف اداکار میکسن وون سیڈو 90 برس کی عمر میں چل بسے۔اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ شوبز کو دینے والے میکس وون سیڈو 1929 میں یورپی ملک سویڈن میں پیدا ہوئے اور محض 20 سال کی عمر میں انہوں نے اداکاری کی شروعات کی۔

زندگی کے 90 میں سے 50 سال شوبز اور فن کو دینے والے میکسن وون سیڈو نے اپنے طویل پر محیط کیریئر کے دوران محض 100 تک فلموں اور تقریبا تین درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا۔انہوں نے اسٹیج اداکاری سمیت ویڈیو گیمز میں بھی کردار ادا کیے اور انہیں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جبکہ وہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر ’آسکر‘ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئے تھے تاہم وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں ناکام ہوگئے۔

(جاری ہے)

میکسن وون سیڈو گزشتہ کچھ سال سے ضعیف عمری کی وجہ سے صحت کے کچھ مسائل سے دوچار تھے اور انہوں نے عوامی تقریبات میں آنا جانا بھی کم کردیا تھا۔میں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میکسن وون سیڈو 90 برس کی عمر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر فرانس میں چل بسے اور ان کے اہل خانہ نے ان کے موت کی تصدیق کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میکسن وون سیڈو نے پرسکون حالت میں دنیا کو چھوڑا اور ان کی موت پر فلم و شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔میکسن وون سیڈو کی موت پر سویڈن کے حکومتی عہدیداروں سمیت یورپ کے سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔