ریکوڈک ‘ سینڈک اور گیس کے ذخائر بلوچستان کے اثاثے ہیں،

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

منگل 10 مارچ 2020 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک ‘ سینڈک اور گیس کے ذخائر بلوچستان کے اثاثے ہیں مگر ان اثاثوں کا کوئی فائدہ بلوچستان کو نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی گیس کے ذخائر کو ماضی میں بے دردی سے لوٹا گیا، بلوچستان پر کچھ خرچ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور‘ تربت اور گوادر میں بجلی ایران سے ملتی ہے۔ بلوچستان دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے مگر ہمیں 600 میگاواٹ بجلی بھی نہیں ملتی۔ بلوچستان کے حوالے سے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کون کرے گا۔