Live Updates

قومی اسمبلی: معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش

بل مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کھیٹو مل کھیل داس نے پیش کیا ، حکومت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے بل کی مخالفت کی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام یتیم لاوارث اور بے سہارا بچوں کو شیلٹڑ ہوم میں فنی تعلیم دینے سمیت زنابالجبر اور سینیٹ الیکشن میں ترمیم سے متعلق 8 ترمیمی بل بھی پیش کرکے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے

منگل 10 مارچ 2020 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) قومی اسمبلی میں معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش کردیا گیا ،بل مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کھیٹو مل کھیل داس نے پیش کیا اور حکومت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے بل کی مخالفت کی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام یتیم لاوارث اور بے سہارا بچوں کو شیلٹڑ ہوم میں فنی تعلیم دینے سمیت زنابالجبر اور سینیٹ الیکشن میں ترمیم سے متعلق 8 ترمیمی بل بھی پیش کرکے لمتعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی اجلا س کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں قتل کرنے کے مرتکب مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے بل پیش کیا جس کی حکومت نے حمایت کی تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری نے بل کی مخالفت کی تاہم ایوان میں موجود اکثرتی اراکین کی جانب سے حمایت پر ڈپٹی سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے سینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کی بجائے ہاتھ کھڑے کرکے ووٹ دینے سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی اور بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے امتناع کا بل پیش کیا اسی طرح رکن اسمبلی جیمز اقبال نے بے سہارہ نوجوانوں کو روزگار اور فنی تعلیمی کی فراہمی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے زنا باالجبر سے متعلق ممجوعہ تعزیرات پاکستان میںمذید ترمیم کا بل اور رکن اسمبلی اختر مینگل نے نادرہ آرڈیننس میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیا گیا ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات