شیخ رشید کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سما عت24مارچ تک ملتوی

منگل 10 مارچ 2020 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عارف خان نیازی نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف ہتک عزت دعوی کی سما عت24مارچ تک ملتوی کر دی ہے،عدالت نے محمد حنیف عباسی کے بیان پر جرح کے لئے سماعت ملتوی کی،شیخ رشیدکی جانب سے انتخابی مہم کے دوران منفی الزامات اور کرادر کشی پر حنیف عبا سی نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا