میرپورخا ص پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی کے والد کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا

منگل 10 مارچ 2020 23:58

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) میرپورخا ص پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی کے والد کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا نماز جنازہ و تدفین میں صحافیوں اور مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں اور معززین شہر نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن و سینئر صحافی نذیر پہنور کے والد محمد یوسف پہنور کا طویل علالت کے بعدگزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ گوٹھ وارث پہنور میں اور تدفین اسماعیل شاہ قبرستان میں ادا کی گئی تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور نجی سندھی نیوز چینل کے بیورو چیف نذیر پہنور کے والد محمد یوسف پہنور مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں ڈپٹی کمشنر ذاہد میمن، ایس ایس پی جاوید بلوچ، سابق رکن سندھ اسبملی لچھمن داس پیروانی، ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی، مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری چوہدری محمد طارق، اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی، غلام حسین کانیو، پریس کلب کے صدر راشد سلیم،آفتاب قادری، کرن ہری رام، بار کے صدر علی جان جونیجو، مسلم لیگ ن کے آصف معراج راجپوت، چوہدری محمد سجاد، رمیش کمار مالہی، چیئر مین بلدیہ کامران شیخ، وائس چیئر مین فرید احمد، پیپلز پارٹی کے پیر عزت شاہ، جماعت اسلامی کے حاجی نور الاہی مغل،عبد الرشید، ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ،ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن سوائی خان چھلگری، سابق چیئر مین بلدیہ فاروق جمیل دورانی، ڈائریکٹر نارا کینال منصور میمن، عبد الرزاق وسان، پی ٹی آئی کے رہنما ممتاز علی شاہ، آفتاب قریشی، ملک عبد الغفار، حمید راجپوت، سماجی رہنما کاشف بجیر، پاک گرین فائونڈیشن کے محمد نواز خان،گسٹا کے گل حسن لاشاری، حیدرآباد کے صحافیوں ظفر ہکڑو، غلام رسول چانڈیو، ٹنڈوالہیار پریس کلب کے صدر نصیر نوہڑیو، صحافی انجم نظامانی، وکلاء ممتاز جروار، مولا بخش راہو، غفار ناریجو، شوکت راہموں، میر علی رضا تالپور، چوہدری محمد اشرف، موہن روپانی، عبدالمنان خان، رشید پہنور، عبدالحسین، محمد خان بلوچ، گہرام بلوچ، مبارک مہر، جلیل ہکڑو، عبدالرزاق پڑھیار، عبدالجبار غوری، منظور میمن، رحیم بلوچ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ان کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو اسماعیل شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔