بینظیر بھٹو ہسپتال میں بچوں کے لئے وارڈ اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ کا افتتاح

بدھ 11 مارچ 2020 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال میں 50 ملین روپے کی لاگت سے بچوں کے لئے 200بستروں کے وارڈ اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ بینظیر بھٹو ہسپتال بچوں کے وینٹیلیٹر کے تناسب سے ریجن کے تمام ہسپتالوں سے سب سے بڑا ہسپتال بن گیا وارڈ کا افتتاح جنرل حمید گل کی چھوٹی ہمشیرہ مسز کرنل فاخرہن مظہر نے عظمی گل یوسف گل جنرل جاوید اسلم ڈاکٹر رفیق احمد کے ہمراہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر۔ مولانا فضل الرحمن خلیل، جنرل افتخار بر یگیڈ یئر صغیر ،ڈاکٹر ظفر،انجینئر شفیق الرحمان، کیپٹن محمد وارثی، عتیق الرحمن جنجوعہ عبدالحمید لون۔منظور بٹ کنول حیات اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعظمی گل اپنے خطاب میں نے کہا کہ یہ وارڈ جنرل حمید گل کی خواہش پر والدہ محترمہ بیگم مسز افسر شہباز گل نے شروع کرایا اور اس کی توسیع میں نے خود کرائی میری والدہ کی خواہش کی تکمیل کے لئے دن رات کام کرتے ہو ئے دس ماہ یہ کام مکمل کرایا اور آج گیارہ مارچ مرحوم والد کے سالگرہ کے روز اس کا افتتاح کرواکر انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ دس ماہ کی مدت میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اس میں 20 جدید ترین انکو بیٹر ہیں اور ایک جدید ترین انتہائی نگہداشت وارڈ برائے نو مولود اطفال بھی شامل ہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا کہ یہ ایک گراں قدر اضافہ ہے اور وینٹیلیٹر ز کے تناسب سے بین نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریجن کے ہسپتالوں میں سب سے بڑا ہسپتال بن گیا ہے۔