23مارچ کی پریڈ شہید ونگ کمانڈرنعمان اکرم کے نام سے منسوب کی جائے،سینیٹر سراج الحق

بدھ 11 مارچ 2020 21:33

23مارچ کی پریڈ شہید ونگ کمانڈرنعمان اکرم کے نام سے منسوب کی جائے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ23مارچ کی پریڈ شہید ونگ کمانڈرنعمان اکرم کے نام سے منسوب کی جائے۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم پاکستان کے قابل فخر سپوت تھے۔

(جاری ہے)

حادثے اور طیارے کی تباہی کا سن کر دلی افسوس ہوا۔قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی ان کی شہادت قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے اظہار افسوس کیا ہے ۔