شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 11 مارچ 2020 22:05

شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) شکرپڑیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت دیگر فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کی میت آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔