فیملی کو ر ٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکی پوتی کا ماہانہ 1 لاکھ روپے عبوری خرچ مقرر کردیا

بدھ 11 مارچ 2020 22:10

فیملی کو ر ٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکی پوتی کا ماہانہ 1 لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) لاہور کی فیملی کو ر ٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکی پوتی کا ماہانہ 1 لاکھ روپے عبوری خرچ مقرر کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو ہر ماہ کی 14 تاریخ کو بیٹی کا خرچ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔فیملی کورٹ جج ثمرہ ریاض نے ماہین غنی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو ایک لاکھ روپے بیٹی کا ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں شہباز تاثیر کی بیوی ماہین غنی کے مستقل خرچ فوری مقرر کرنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے کہا کہ مستقل خرچے کے دعوی کے لیے قانونی نکات کا جائزہ لینا ہے۔عدالت جائزہ لے گی کہ ماہین غنی اپنے خاوند شہباز تاثیرسے بچی کا خرچہ وصول کرنے کی حقدار ہے یا نہیں۔ عدالت مزید کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔