سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی

بدھ 11 مارچ 2020 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی ، رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان اورڈائریکٹر نیب سکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرنیب نے عدالت کو بتایا کہ منظوروسان پر بینامی جائیدادیں رکھنیکاالزام ہے، انکوائری مکمل کرنیکیلیے مہلت دی جائے،جس پرچیف جسٹس نیوقت دیتے ہوئے کہا ایسا نہ ہو کھودا پہاڑ، نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا والا معاملہ ہو۔ جس پر نیب حکام بے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظوروسان کو کچھ ریلیف ملے گا۔ عدالت نے نیب کوانکوائری مکمل کرنے کے لیے 8 ہفتیکی مہلت دیتے ہوئے منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔#