عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس،شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

بدھ 11 مارچ 2020 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاک فضائیہ کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور پائلٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے میں فنی خرابی ظاہر ہونے پر پائلٹ نے اپنی جان کی قربانی دے کر آبادی کو بچایا اس جذبہ پر شہید پائلٹ نعمان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔افواج پاکستان عوام اور ملک کادفاع زمانہ امن میں بھی کرتے ہیں۔ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے۔انہوں نے شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔