گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کا اجلاس

جمعرات 12 مارچ 2020 18:19

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی(شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی)نوشہرہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کو یونیورسٹی پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی کی اراضی، ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی سمیت دیگر ضروری اسٹاف کی کمی سے متعلق بھی بریفنگ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو دی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ صوبہ کے نوجوانوں کو صنعت و حرفت کی تعلیم فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے،صوبائی حکومت مذکورہ یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔اجلاس میں وزیراعلی کے مشیربرائے اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرنظام الدین، سیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن حسن محمودیوسفزئی،سپیشل سیکرٹری صنعت او ر دیگرمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔