تفتان قر نطینہ میں مدت پوری کر نے والے زائرین کو روکنا درست نہیں۔علامہ سید ناظر عباس تقوی

زائرین کے مسائل کے قابل قبول اور مناسب حل کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر سنجیدہ کو شیشوں کی اشد ضرورت ہے

جمعرات 12 مارچ 2020 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے تفتان قر نطینہ میں مدت پوری کر نے والے زائرین کو روکنا درست نہیں قر نطینہ میں مانیٹرنگ کے لئے مسافروں کو جہاں بھی رکھیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے 14یوم کی مدت تفتان بارڈر پر پہنچنے کے دن سے شمار کی جائے اور قر نطینہ میں بین لا قوامی طبی سہولیات فراہم کی جائیںناقص انتظامات کے باعث صحت مند زائرین مسافروں کے بیمار پڑنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں زائرین کے مسائل کے قابل قبول اور مناسب حل کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر سنجیدہ کو شیشوں کی اشد ضرورت ہے تفتان بارڈر سمیت ایئر پورٹس پر بھی انتظامات کو مزید وائرس پروف بنایا جائے عوام کو وائرس کے خطرات سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہے اور بتایا جائے کہ لوگ اس موذی مرض سے اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں تاکہ وطن عزیز کرونا وائرس کے پھیلاوں اور نقصان سے محفوظ رہ سکیں اور عوام کو بھی چائیے کہ وہ ان احتیاط پر پاپندی سے عمل کریں ہم نے ہر سطح پر تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ہماری کو شیش ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے جو بھی اقدامات کئے جائیں اُس میں ہم سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں ہم وزیراعلی سندھ ،وزیر صحت اور متعلقہ اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو زائرین تفتان سے سندھ کے لئے روانہ ہورہے ہیں وہ اپنی مدت پوری کر چکے ہیں لہذا ان کو سکھر میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہم حکومت کے مختلف وزراء سے رابطے میں ہیں اور ہم نے اپنی پالیسی اُن پر واضح کردی ہے ہمیں پوری امید ہے کہ جس طرح ہم حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنارہے ہیں بلکل اس ہی طرح وزیر اعلی مراد علی شاہ بھی ہم سے تعاون کریں گے۔