کورونا، پی ایس ایل میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں اسپرے اور فیومیگیشن

جمعرات 12 مارچ 2020 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے جمعرات کو ہونے والے میچ سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کرلیے گئے۔سات بجے شروع ہونے والے میچ سے قبل کورونا وائرس کے باعث انتظامیہ نے اسٹیٹدیم میں حفاظتی انتظامات کیے جن کے تحت اسٹیڈیم میں فیومیگیشن اور تمام انکلوڑر میں اسپرے کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سات ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تیار کی ہے جو نیشنل اسٹیڈیم میں اسکریننگ کیلئے پہنچی۔

(جاری ہے)

ٹیم کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر عمیر نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹس پر تماشائیوں کی اسکرینگ کی جائے گی پر تھرمل اسکرینگ کا عمل ممکن نہیں ، تماشائیوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، ٹریول ہسٹری پوچھی جائے گی۔اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے تھرمل اسکریننگ مشینیں اور سینیٹائزر ابھی نہیں لگائے گئے جو جلد ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کمشنرکراچی افتخار شلوانی نے اسٹیڈیم جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شائقین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی جب کہ انہوں نے کھانسی اور نزلہ زکام کی صورت میں شائقین کو اسٹیڈیم نہ آنے کی بھی ہدایت کی ہے۔