کورونا وائرس،سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 مارچ 2020 23:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے حکام کے مطابق اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔