کرونا وائرس کا خطرہ ، سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر عارضی پابندی عائد

جمعرات 12 مارچ 2020 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) وزارت سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر عارضی پابندی عائد کردی ہے جمعرات کے روز جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق اعلی حکام کی ہدایات کی منظوری سے سول سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ملازمین کو تاحکم ثانی مینول حاضری لگانے کا حکم دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے صوبائی وزارت سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کم سے کم اخراجات پر کم وقت میں ملازمین کے انگوٹھے کے بجائے چہرہ شناسائی کے ذریعے حاضری کے نظام کو متعارف کرایا جائے۔