پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کیس میں محکمہ ماحولیات کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

پولی تھین بیگز زہر بن چکے ، اگلے مرحلے میں گوجرنوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروںکے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پابندی لگائی جائے‘ جسٹس شاہد کریم

جمعہ 13 مارچ 2020 13:58

پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کیس میں محکمہ ماحولیات کو 10 روز میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل سلمان خان نیازی نے نشاندہی کی کہ پولی تھین بیگز سے آلودگی بڑھ رہی ہے اور پیچیدہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں،تمام بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ابھی تک پولی تھین بیگز کا استعمال جاری ہے۔

استدعا ہے کہ پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پولی تھین بیگز زہر بن چکے ہیں، اگلے مرحلے میں گوجرنوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروںکے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگز پر پابندی لگائی جائے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جواب دیا گیا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جارہا ہے۔ عدالت نے مزید کاروائی 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔