کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ، گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کیلئے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 13 مارچ 2020 15:19

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ، گلگت بلتستان کے تمام سرکاری،پرائیوٹ تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سنٹرز میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق گلگت بلتستان کے تمام سرکاری،پرائیوٹ تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سنٹرز پر ہوگا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اس سے پہلے یکم مارچ سے 16 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس میں اب مزید توسیع کردی گئی ہے۔اس دوران تمام بورڈز کے ہونے والیامتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :