میر ظفراللہ خان جمالی کی جانب ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان ایم کیوایم پاکستان

جمعہ 13 مارچ 2020 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کا سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم سابق وزیر اعظم نے سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کی بات گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی انکا مزید کہنا تھا کے پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان میں نئے صوبے بنائیں جائیں اور ملک کا دارلحکومت واپس کراچی منتقل کیا جائے ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے میر ظفراللہ جمالی کے بے باک موقف اختیار کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نئے صوبے کے حوالے سے انکی تجویز ہی پاکستان کے انتظامی اور سیاسی مسائل کا حل ہے۔