پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیراہتمام کتب کا تعارفی پروگرام

جمعہ 13 مارچ 2020 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ایکچارٹ ٹولے کی تصنیف "The Power of Now: A Guide to Spiritual Enlightenment" اور ڈاکٹر اورنگزیب نیازی کی ترجمہ کی ہوئی کتاب ’’نظریہ اور عمل (منتخب مضامین )‘‘پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اورطلبائو طالبات نے شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب علی خان نے انگریزی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ اورینٹل کالج سے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیرنے اردو رتصنیف کے خدوخال بیان کئے۔ ڈاکٹر ہارون عثمانی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔