پنجاب یونیورسٹی ‘داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 13 مارچ 2020 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ،بی کام اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو سالانہ اامتحان2020ء کے پرائیوٹ و لیٹ کالج امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پرائیوٹ امیدواروں کے لئے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون سالانہ امتحان 2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20ہے۔

شیڈول کے مطابق پرائیوٹ اور لیٹ کالج امیدوار جن کی بی کام پارٹ ون اور ٹومیں کمپارٹمنٹ ہے، بی کام پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20تک جمع کر اسکتے ہیں۔اسی طرح ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورٹو سالانہ امتحان 2020ء میں شرکت کیلئے پرائیوٹ اور لیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :