ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا

جمعہ 13 مارچ 2020 20:03

ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں  ہفتہ کے روز موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، منڈی بہائوالدین اور لاہور میں صبح کے وقت تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور (ایئر پورٹ 16، سٹی 15)، منڈی بہائوالدین 15، نارووال 14، جھنگ 11، قصور 10، چکوال 07، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 07، سٹی 03)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 07)، اوکاڑہ 06، گوجرانوالہ 05، جوہرآباد 04، فیصل آباد، گجرات، حافظ آباد 03، راولپنڈی (چکلالہ 03)، لیہ 02، بالاکوٹ 05 ، پاراچنار، مالم جبہ 02، مظفرآباد (سٹی 07 ، ایئرپورٹ 02)، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 04 اور راولاکوٹ میں 3 ملی میٹر ہوئی۔

جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام، قلات منفی04، پاراچنار منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔