شیخوپورہ،شرقپور شریف میں دو سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2020 20:03

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) شرقپور شریف میں دو سالہ بچے کو اغواہ کے بعد قتل کردیا گیا، کچرا کنڈی سے نعش برآمد۔

(جاری ہے)

شرقپور شریف، تریڈیوالی میں دو سالہ عبداللہ گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا ہو گیا تھاجس پر تھانہ میں بچے کے اغواء کا مقدمہ درج تھا شرقپور شریف پولیس نے دوسالہ عبداللہ کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔شرقپور شریف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہوسکیں گے۔ پولیس تھانہ شرقپور تفتیش میں مصروف ہے۔