کامسیٹس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

جمعہ 13 مارچ 2020 20:03

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء)کامسیٹس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی کا اجلاس، عہدیداران کا چناؤ اور تقریب حلف برداری کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں ایمپلائز ایسوسی ایشن اجلاس منعقد کیا گیا ایسوسی ایشن کے اجلاس میںافضال فیصل صدر،عمر فاروق سینئر نائب صدر،محمد ادریس گجر نائب صدر ،فہیم شہزاد نائب صدر ،ناصر علی جٹ جنرل سیکرٹری ،راؤ محمد احمد خان جوائنٹ سیکریٹری ،حنا عباس خان جوائنٹ سیکرٹری،عمران فیاض جوائنٹ سیکرٹری،محمد آ فتاب نذر فنانس سیکرٹری، محمد فاروق ایڈیشنل فنانس سیکرٹری ،محمد عباس ڈھڈی انفارمیشن سیکرٹری، محمد اسماعیل ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو ئے اجلاس سے خطاب میں افضال فیصل نے کہا کہ ایسوسی ایشن ملازمین کے اجتماعی حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔