جامعہ اردو کا شام کر پروگرام کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 13 مارچ 2020 20:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی نے بیچلراور ماسٹر پروگرامز2020 (شام) کے تمام شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُرکرکے ایڈمیشن سیل ایڈمن بلاک گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز میں جمع کرائیں�

(جاری ہے)