کرونا وائرس کے پیش نظر لمز یونیورسٹی اور ایچی سن کالج بند

جمعہ 13 مارچ 2020 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے پیش نظر لمز یونیورسٹی اور ایچی سن کالج بند کردیا گیا۔ جبکہ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے تمام شیڈول پروگرام منسوخ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔