کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بارہویں روز بھی بند

جمعہ 13 مارچ 2020 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2020ء) کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بارہویں روز بھی بند رہیں جس کی وجہ سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیںپشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تاجر برادری کا بارڈر بند ہونے پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بارہویں روز بھی بند رہی سرحد پر ہر قسم کا دوطرفہ آمدورفت معطل جبکہ کسٹم ہاس اور ایف آئی اے دفاتر بند ہیںحکام نے بتایا کہ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں پاکستان سے فریش فروٹ اور سبزی جات کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہے حکام کے مطابق وسط ایشیائی ممالک کو سبزیوں اور فریش فروٹ کی ایسکپورٹ معطلی سے تاجروں کو روزانہ کی بنیاد پر نقصانات ہورہے ہیںیو این ایچ سی آر کے مطابق باب دوستی بندش میں توسیع اور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی تعطل کا شکار ہے حکام نے بتایا کہ باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گامحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد بھی اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گاتاہم بارڈر کی بندش کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تاجر برداری نے شدید احتجاج کیا ۔