جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جمعہ 13 مارچ 2020 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2020ء) جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی حدود گوٹھ احمد میاں سومرو میںپیر قائم شاہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار2 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30سالہ نوجوان اختر عرف طوطل پلال کو زخمی کردیا جسے علاقہ مکینوں نے نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد حدود کی پولیس اسپتال پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔