کبیروالہ، زرعی ادویات کے نئے وتجدید لائسنسزو ٹریننگ کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2020 18:23

کبیروالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز خانیوال اکرام الحق کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق زرعی ادویات کے نئے وتجدید لائسنسزو ٹریننگ کے لئے سال 2019۔

(جاری ہے)

20 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈز کے نئے وتجدید لائسنسز کے حصول کے لیے درخواست فارم مذکورہ دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں نئے لائسنس کے حصول کے لیے مقرر کردہ فیس مبلغ 6600 روپے جبکہ تجدید لائسنس کے لیے مبلغ 3300 روپے ہے، درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی ،پاسپورٹ سائز 4عدد تصاویر لف کریں ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈز پیپلز کالونی خانیوال میں 25 مارچ 2020 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ نیو لائسنس کے لئے ٹریننگ تحصیل خانیوال کبیروالا میاں چنوں اور جہانیاں میں 27 مارچ تا 10 اپریل 2020 تک اور تجدید لائسنس کے لئے ٹریننگ تحصیل سطح پر تحصیل خانیوال، کبیروالا، میاں چنوں اور جہانیاں میں 13 تا 15 اپریل 2020 تک ہوگی مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز خانیوال کے ٹیلی فون نمبر 065.9200092 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔