!فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سالانہ امتحانات 5 اپریل تک ملتوی کر دیئے

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے تدارک کے سلسلے میں پورے ملک میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر ملک بھر میں اپنے جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020ء کے امتحانی مراکز بشمول آزاد کشمیر میں 5 اپریل تک ملتوی کر دیئے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منسوخ کئے گئے امتحانات کا نیا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا ۔ طلباء و طالبات اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی ف*بورڈ کی ویب سائٹ یا لائیو چیٹ سے مزید رہنمائی لے سکتے ہیں ۔۔