کورونا وائرس، آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،مغربی سرحدیں بند

ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر اور داخلی 11انٹری پوائنٹس کو بہتر کرنے کا فیصلہ ،ترجمان آزاد کشمیر

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:06

آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) آزاد کشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں عالمی خطرہ قرار دئیے جانیوالے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ہیلتھ ایمرجنسی آزاد کشمیر میں آج سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھے جائیں گے ۔اجلاس کے بعد ترجمان آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہرضلع میں قرنطینہ سینٹر اور آزاد کشمیر میں داخلے کے 11 انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کو بہتر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔