پنجاب یونیورسٹی 5 اپریل تک بند رہے گی،ترجمان پی یو

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی ترجمان خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی 5اپریل 2020ء تک بندرہے گی اس سلسلے میں 16 مارچ سے 30 مارچ تک ہونے والے سلیکشن بورڈز کے اجلاس بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی نی16 مارچ تا 4 اپریل 2020ء تک ہونے والے تمام امتحانات بشمول پریکٹیکلزموخر کر دیئے ہیں جبکہ نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین حسب معمول ڈیوٹی پر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :