محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے ریسرچ ونگ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل تیسری ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے ریسرچ ونگ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل تیسری ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ یونیورسٹی کے کیس آڈیٹوریم میں گریڈ 17اور اس سے اوپر ملازمین کیلئے منعقد کی گئی ٹریننگ اس طرح سے اپنی نوعیت کی منفرد ورکشاپ ہے جس میں شرکائ کو فنانشل و ایڈمنسٹریٹو مینجمنٹ‘ ای گورننس‘ پیڈاو پیپرا رولز پر ہر پہلو سے کھل کر گفتگو‘ دفاتر کی اخلاقیات‘ پراجیکٹ و میڈیا مینجمنٹ پر اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ پیشہ وارانہ اٴْمور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی مذکورہ معاملے اور چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہوسکیں۔

مالیاتی اٴْمور کے نامور ماہر اور یونیورسٹی کے ٹریڑرو رجسٹرار عمر سعید قادری نے ااپنے لیکچرکے دوران فنانشل مینجمنٹ‘ پیپرا رولزاور فنانشل آڈٹ کے حوالے سے اپنے تجربات و مشاہدات شرکائ تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مالیاتی اٴْمور میں شفافیت اور ٹریسی بلٹی سامنے آ رہی ہے لہٰذا اسے ملازمین ہی جدید دور کے تقاضوں سے کامیابی کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکتے ہیں جو خود کو نئے رجحانات سے ہم آہنگ رکھنے کے ہنر سے آراستہ کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل و ایڈمنسٹریٹو مینجمنٹ میں نئے زاویئے اور ٹولز آ جانے سے ہفتوں کا کام گھنٹوں میں ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ سسٹم نے ملازم کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے ایک ٹائم فریم کا پابند بنا دیا ہے لہٰذا نئے سسٹم کے تحت کسی بھی دفتر میں ذمہ دار پوزیشن پر براجمان ملازم کو تمام نئے رجحانات سے مہمیز کرنا ہوگا تاکہ وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے فرائض کو کامیابی سے انجام دے سکے۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اورک پروفیسرڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد محکمہ زراعت حکومت پنجاب ریسر چ ونگ کے 190ملازمین تین تربیتی ورکشاپس میں تربیت پا چکے ہیں اور انہیں اٴْمید ہے کہ شرکائ نے مکمل یکسوئی‘ انہماک اورتوجہ کے ساتھ تمام لیکچر ز میں شامل رہے ہوں گے اور دو طرفہ ابلاغ کے ذریعے زیرغور اٴْمور کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عبدالرشید ملک نے بتایا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب میں گریڈ 17اور اس سے اوپر ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کیلئے اس ٹریننگ کو لازم قرار دیا گیا ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ شرکائ معلومات اور آگاہی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے بعد خود کو پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ بہترمحسوس کریں گے۔ تقریب سے ایوب ریسرچ میں ڈائریکٹر بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال‘ ڈاکٹر خاکوانی اور اسسٹنٹ پروفیسراورک ڈاکٹر خرم ضیائ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں ورکشاپ کے شرکائ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔