حکومت آزاد کشمیر کا ایران سے آنے والے زائرین کو 14 دن میرپور میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 مارچ 2020 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) حکومت آزاد کشمیر نیایران سے آنے والے زائرین کو 14 دن میرپور میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،آزادکشمیر میں 6 افراد میں کرونا وائرس کاشبہ پایا گیا، چار میں وائرس نہیں پایا گیا،جبکہ دو کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،تمام انٹری پوانٹس پر ٹیمیں موجود ہیں جو مسافروں کی سکرینگ کر رہی ہیں ،پینتالیس لاکھ کی آبادی کے لئے بروقت طبی امداد کے لئے فنڈز درکار ہیں ،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں کرونا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا،اجلاس میں وزراء ،چیف سیکرٹری ،ایس ایم بی آر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کے لئے 18 رکنی سٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

اعلی سطح کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں وزیر صحت ،وزیر ایس ڈی ایم اے ،چیف سیکرٹری ،آئی جی سمیت اعلی حکام شامل ہوں گے۔سیکرٹریٹ میں بھی چیکنگ کیلیے ٹیمیں موجود رکھی جائیں ۔ اجلاس میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو کرونا کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔انہیں بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں 6 افراد میں شبہ پایا گیا چار کلیئر ہو گئے ہیںجبکہ دو کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو چوکنا کر دیا گیا ہے ،آزادکشمیر میں 10 فروری سے کرونا سے نمٹنے کیلیے الرٹ جاری کیا گیا ،تمام انٹری پوانٹس پر ٹیمیں موجود ہیں جو مسافروں کی سکرینگ کر رہی ہیں ،پینتالیس لاکھ کی آبادی کے لئے بروقت طبی امداد کے لئے فنڈز درکار ہیں ،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو چیک کرنے کی ضرورت ہے ،اوورسیز کمشنر کو اس سلسلے میں کردار دینے کی ضرورت ہے ،مساجد کو اس کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ،کمیونٹی لیڈرز کو بھی قائل کرنے کی ضرورت ہے ،ہر ضلع میں قرنطینہ رکھا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کر رہے ہیں ،ایران سے آنے والے زائرین کو 14 دن میرپور میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔