جلسوں اور اجتماعات سے متعلق 4 اپریل کو سی ای سی فیصلہ کرے گی،وزیراطلاعات سندھ

شادی ہالز اور اجتماعات پر پابندی سے متعلق تاریخوں کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے، ناصر حسین شاہ

ہفتہ 14 مارچ 2020 22:43

جلسوں اور اجتماعات سے متعلق 4 اپریل کو سی ای سی فیصلہ کرے گی،وزیراطلاعات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جلسوں اور اجتماعات سے متعلق 4 اپریل کو سی ای سی فیصلہ کرے گی۔ شادی ہالز اور اجتماعات پر پابندی سے متعلق تاریخوں کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے،احتیاط کے طور پر غذائی اشیا سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں، صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کا کہنا تھا کہ نزلہ و زکام والے افراد احتیاط کے طور پر گھروں میں رہیں، مختلف مقامات پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔ کرونا کا کوئی عام ٹیسٹ نہیں اور سب کو یہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت بھی نہیں۔ جو کرونا وائرس کے خاتمے کی دوا بنائے گا اسے انعام دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں، تفتان سے سندھ کے شہریوں کو سکھر لا کر ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکھر سے زائرین کے سیمپل کراچی لا کر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر کرونا کی اسکریننگ اور انتظامات ناکافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے انتظام کا کہہ دیا ہے، احتیاط کے طور پر فوڈ آئٹمز سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی