گومل یونیورسٹی کو وبائی مرض کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 29مارچ تک بند کر دیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) گومل یونیورسٹی کو وبائی مرض کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 29مارچ 2020 تک بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ خیبرپختونخوا کے جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرSOG/HE/2-19/vacation/2019-20 مورخہ 13مارچ2020کے بعد گومل یونیورسٹی نی29مارچ 2020تک چھٹیایوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبر2410-15/GU/Esttمورخہ13مارچ2020کو جاری کر دیا جس کے تحت گومل یونیورسٹی کو تمام طلباء کیلئے بند کر دیا گیا اور گومل یونیورسٹی میں تدریسی عمل 30مارچ2020بروز پیر سے دوبارہ شروع ہو گااور اسی فیصلے کے پیش نظر تمام امتحانات، ٹیسٹ، انٹرویو اور میٹنگ وغیرہ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جن کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ بعد میںکیا گیا جائے ۔

واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء ہاسٹل میںہی رہیں گے اور ان کو نہ ہی گومل یونیورسٹی سے باہر جانے کی اورکسی بھی قسم کی سفر کی اجازت نہیںہو گی۔چھٹیوںکا اطلاق گومل یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین پر نہیں ہو گا اور وہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں گے۔