چاغی،یوم پاکستان حاجی شوکت جان عیسیٰ زئی کرکٹ ایڈیشن، واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب نے سیمی فائنل جیت لیا

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:03

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) یوم پاکستان حاجی شوکت جان عیسیٰ زئی کرکٹ ایڈیشن 2020 بمقام چاغی کرکٹ گراونڈ دالبندین کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب دالبندین اور یوتھ بلوچ کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا، ٹاس جیت کر یوتھ بلوچ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ آٹھ اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے جس میں محمد گل کے 34 اور خالد کے 30 رنز شامل تھے جبکہ واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب کی طرف سے مسعود اظہر افتخار بلوچ اور آکاش نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب نے آٹھویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جس میں افتخار بلوچ کے شاندار چودہ بالوں پر 44 ناٹ آوٹ جبکہ مسعود اظہر کے 38 رنز شامل تھے اس طرح یہ میچ واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب دالبندین نے سننی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔