چھٹیوں پر وطن واپس آئے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کی اجازت دے دی

چھٹیوں پر جانے والے تمام تارکین وطن ابشر کے ذریعے چھٹی کی میعاد کو بڑھا سکتے ہیں، اس سلسلے میں اپنے کفیل اور مقامی کمپنی سے بھی رابطہ کیا جائے: سعودی حکام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 مارچ 2020 23:30

چھٹیوں پر وطن واپس آئے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے چھٹیوں ..
ریاض (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 مارچ 2020ء ) چھٹیوں پر وطن واپس آئے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کی اجازت دے دی، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں پر جانے والے تمام تارکین وطن ابشر کے ذریعے چھٹی کی میعاد کو بڑھا سکتے ہیں، اس سلسلے میں اپنے کفیل اور مقامی کمپنی سے بھی رابطہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے تمام اقامہ ہولڈرز 72 گھنٹوں کے اندر اندر مملکت واپس آ جائیں، اس کے بعد ملک کو لاک ڈاون کر دیا جائے گا۔

اس صورتحال میں پاکستان چھٹیوں پر آئے پاکستانی ورکرز شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے اور چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ہی سعودی عرب واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم اب اس حوالے سے سعودی حکومت نے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام تارکین وطن جو چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے ممالک گئے ہیں، وہ ابشر سسٹم کا استعمال کر کے اپنی چھٹیوں میں اضافہ کروا سکتے ہیں۔

تارکین وطن ورکرز کو چھٹیوں میں اضافے کیلئے فوری طور پر اپنی کمپنیوں اور کفیل سے بھی رابطہ کرنا چاہیے۔ دوسری جانب سعودی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی افراد کو سعودی عرب واپس بھیجنے کیلئے پی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقامہ رکھنے والے مسافروں کو 10 خصوصی ،18 معمولی کی پروازیں سے پہنچایا جائیگا۔ جبکہ پی آئی اے نے اقامہ ہولڈرز کی واپسی کیلئے سعودی ایوی ایشن سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کر دی ۔

اس حوالے سے کنٹری میجیر سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ مسافروں کو سعودی عرب لیجانے کیلئے ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اقامہ ہولڈرز کیلئے اضافی پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ خصوصی پروازوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔ 2دنوں میں 10 خصوصی پروازیں چلانے منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ جبکہ 18 پروازیں معمول کے مطابق اُڑان بھرے گی۔