Live Updates

مسلم لیگ(ن) میں اب بھی نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے ‘ رانا تنویر حسین

پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے کئی اراکین آج بھی رابطے میںہیں‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 مارچ 2020 18:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے جن لیگی اراکین نے ملاقات کی ہے یہ وہی اراکین ہیں جو بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرتے رہے ہیں ۔مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین میں سے ایک رکن نے نواز شریف کیساتھ رہنے اور (ن) لیگ سے مکمل وفاداری کا خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے رہتے ہیں ،پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے کئی اراکین اب بھی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا حکومت میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،کرپشن بدعنوانی کی تاریخ رقم کی جارہی ہے ،معیشت تباہ کردی گئی ہے ،حکومتی اتحادی بھی حکومت سے ناراض ہیں ،اختر مینگل اور (ق) لیگ سے حکومت نے جو تحریری معاہدے کئے وہ بھی پورے نہیں کرسکی ،ایم کیو ایم نے بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ جمہوری تسلسل چل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میں بیانیہ اب بھی نواز شریف کا چلتا ہے ،نواز شریف کی حالت بدستور خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم کرونا وائرس کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات