شمالی وزیرستان کے ضرب عضب آپریشن متاثرین کی امداد کیلئی19 کروڑ روپے جاری

پیر 16 مارچ 2020 16:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ نے ماہوار امداد کے سلسلے میں انیس کروڑ روپے کی67 ویں قسط جاری کردی ہے جو آئندہ ایک دو روز میں متاثرین کو ملنا شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس کروڑ روپے کی یہ رقم فی خاندان 12 ہزار روپے معمول کے مطابق سم کارڈ کے ذریعے سے آئندہ ایک دو روز میں متاثرین کو ملنا شروع ہوجائیںگے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس موقع پر بتایا کہ شمالی وزیرستان کی15 ہزار چھ سو خاندان جو نادرا سے تصدیق شدہ ہیں اور جن کی واپسی ابھی تک نہیں ہوئی اس رقم سے استفادہ کرسکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیک بنک میں جمع کردیا گیا ہے اور ایک دو دن میں متاثرین میں مسیج کے ذریعے رقم کی ادائیگی شروع ہوجائیگی ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد بے گھر متاثرین کی مالی معاونت ہے تاکہ ان کے مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔