Live Updates

آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہاہے

منگل 17 مارچ 2020 14:05

آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہاہے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔ آن لائن بزنس کرنے والوں کی چاندی ہی چاندی ہے جبکہ خریدار کو آن لائن شاپنگ میں بے پناہ نقصان ہورہاہے۔ ان خیالات کااظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینئرسماجی رہنماء شگفتہ حبیب نے کہاکہ جن کی جیب میں وافر پیسہ ہے اور ہر لمحہ اپنی زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں توآن لائن بزنس کرنے والے ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ماہرتعلیم دیبا شہوار نے کہاکہ آن لائن شاپنگ کابہت فائدہ ہے۔ سارا دن ڈیوٹی کرو تو شاپنگ کے لیے کوئی وقت میسرنہیں توایسے میں آن لائن شاپنگ سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔گھربیٹھے آپ کواپنی مطلوبہ چیز مل جاتی ہے۔ ماہرنفسیات مریم صفدر نے کہاکہ آج دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں توایسے میں آن لائن شاپنگ کارجحان بڑھتا جارہاہے۔ خاص طورپر ورکنگ وومن اس سے استفادہ حاصل کررہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات