سعودی عرب یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کرے گا، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان

بدھ 18 مارچ 2020 12:21

سعودی عرب یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کرے گا، شہزادہ عبدالعزیز بن ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئندہ چند ماہ کے دوران یومیہ 10 لاکھ بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے لگے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ خام تیل کی برآمدات میں اضافہ اس لیے ممکن ہوسکا کیونکہ سعودی عرب اندرون ملک 250 ہزار بیرل تیل سے اپنی ضروریات پوری کرنے کے بجائے گیس سے یہ ضرورت پوری کرنے لگا ہے، یہ گیس الفاضلی فیکٹری سے حاصل کی جارہی ہے۔ادھر امریکہ کے تیرہ سینیٹرز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام ایک خط میں عالمی تیل منڈی میں موجود تنائوختم کرانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔